دِیدِم: سنہرے ساحلوں اور قابلِ دید قدرتی مناظر رکھنے والا مشہور سیاحتی مقام

0 1,039

آئیدین کے شہر سے محض ایک گھنٹے کے فاصلے پر واقع دِیدِم ترکی کے اہم ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔


یہ ایک بیش بہا ثقافتی ورثہ، سنہرے اور پیچ دار کھاڑیوں کے حامل ساحل رکھتا ہے جن میں ہر ایک قدرت کا شاہکار ہے۔


اپالو کا مندر دیدِم میں ہے جو قدیم دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ محفوظ رکھے گئے مندروں میں سے ایک ہے۔


اپالو کا مندر کئی لحاظ سے قدیم دنیا کے بیشتر مندروں سے مختلف ہے۔


آلتن کُم ساحل ترکی کے بہترین ساحلوں میں سے ایک ہے اور دیدِم سے صرف 10 منٹ کے فاصلے پر ہے۔


یہاں سمندر کی گہرائی بہت کم ہے اور وسیع و عریض ریتیلا ساحل لہروں سے محفوظ ہے، جو اسے بچوں کے ساتھ آنے والے خاندانوں میں مقبول بناتا ہے۔


آلتن کُم کا ساحل وِنڈ سرفنگ، کشتی رانی اور دیگر آبی کھیلوں کے لیے موزوں بناتا ہے۔


آلتن کم قصبہ ساحل کے ساتھ واقع علاقہ تفریحی سہولیات، ریستورانوں اور ہوٹلوں سے بھرپور ہے جو اسے ایک مقبول تفریحی مقام بناتے ہیں۔


دیدم کے قرب و جوار میں قدرتی حسن کے حامل کئی مقامات ہیں۔


جھیل بافا نیچر پارک دیدم سے 30 کلومیٹر دور واقع ہے۔


جھیل قدیم زمانے میں خلیج مائلیٹس کا حصہ تھا۔ بعد ازاں مٹی سے بھر جانے کی وجہ سے یہ جھیل بن گئی۔


اب یہ جھیل کئی پرندوں کا مسکن ہے جن میں کچھ خطرے سے دوچار نسلیں بھی شامل ہیں۔


کبھی کبھار کشتی کے ذریعے جھیل میں گھومنے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔


جھیل بافا کے گرد زیتون کے باغات اور صنوبر کے جنگلات ہے اور اس کے ساحل ان لوگوں کے لیے موزوں ہیں جو شہروں کی بھیڑ بھاڑ سے دور رہنا چاہتے ہیں۔


جھیل کے گرد ٹریکنگ کے راستے فوٹوگرافرز کو خوبصورت مناظر اور تصویر کھینچنے کے لیے بہترین مقامات دیتے ہیں۔

تبصرے
Loading...