غلط معلومات کا پھیلاؤ ایک عالمی سکیورٹی مسئلہ ہے، صدر ایردوان

0 340

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع سے پھیلنے والی غلط معلومات اب ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہیں۔

استنبول میں اسٹریٹکوم سمٹ 2021ء کے پہلے دن اپنے وڈیو پیغام میں صدر نے کہا کہ "جھوٹ، گھڑی ہوئی خبریں اور غلط معلومات سوشل میڈیا کے استعمال سے بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں۔”

"لاکھوں زندگیاں ایسی خبروں کی وجہ سے برباد ہوئی ہیں جو ان ذرائع سے پھیلیں جو مؤثر کنٹرول میکانزم نہیں رکھتیں۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ جب سوشل میڈیا پہلی بار سامنے آیا تھا تو اسے آزادی کی علامت سمجھا گیا تھا اب یہ "آج کی جمہوریت کو درپیش خطرات کا بنیادی ذریعہ بن چکا ہے۔”

"اس ضمن میں اہمیت اس بات کی ہے کہ عوام کو آگاہ کیا جائے اور سچ کے ذریعے غلط معلومات اور پروپیگنڈے کو توڑا جائے۔ ہم اپنے لوگوں، خاص طور پر معاشرے کے پسماندہ طبقات کو ان جھوٹوں اور غلط معلومات سے بچانا چاہ رہے ہیں، وہ بھی درست اور غیرجانب دارانہ معلومات کے حصول کے شہری حقوق پر کوئی سودے بازی کیے بغیر۔”

انہوں نے زور دیا کہ کوئی شخص، کوئی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ہم غلط معلومات کے پھیلاؤ کے ذریعے سچ کی قدر گھٹانے اور اسے جھوٹ سے چھپانے کی کسی کوشش کی اجازت نہیں دیں گے۔

صدر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسٹریٹکوم انٹرنیشنل اسٹریٹجک کمیونی کیشنز سمٹ اس شعبے میں ایک اہم ضرورت کو پورا کرے گی اور اس دو روز تقریب میں شرکت پر تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

ترکی نے اسٹریٹجک کمیونی کیشن ایکو سسٹم کی پالیسیوں، مسائل، چیلنجز اور رجحانات پر بین الاقوامی اجتماع اسٹریٹکوم 2021ء کا انعقاد کیا۔ اس دو روزہ اجلاس سے دنیا بھر کے 30 سے زیادہ ممالک کے 112 مقررین نے خطاب کیا اور 3,000 سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: