ترکی کا تحفہ، جبوتی کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح ہو گیا

0 142

بالآخر چار سال کی تعمیر کے بعد جبوتی کی سب سے بڑی مسجد ‘مسجد عبد الحمید ثانی، کا افتتاح ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں شریک معزز شخصیات میں ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفیٰ شین توپ اور جبوتی کے وزیر اعظم عبد القادر کامل محمد شامل تھے۔

مسجد، جس میں 6,000 نمازیوں کی گنجائش ہے، ترک دیانت فاؤنڈیشن (TDV) کی جانب سے بنائی گئی کہ جو ترکی کی مجلسِ مذہبی امور (DIB) سے تعلق رکھتی ہے۔ DIB کے صدر علی ارباش نے مسجد میں نمازِ جمعہ کی امامت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شین توپ نے کہا کہ ترکی اور جبوتی، بین الاقوامی اسلامی برادری کا حصہ ہوتے ہوئے، ایک مرتبہ پھر "اخوت” کے رشتے کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ شین توپ نے کہا کہ مسجد کا خیال ترکی اور جبوتی کے صدور نے باہمی تعلقات کی مضبوط علامت کے طور پر پیش کیا تھا۔

جبوتی کے وزیر امورِ مسلمین، ثقافت و اوقاف مومن حسن بری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترکی کی جانب سے جبوتی کے عوام کے لیے تحفہ ہے اور وہ اس پر جمہوریہ ترکی کے شکر گزار ہیں۔

تبصرے
Loading...