گزشتہ سال ترکی میں مقامی سیاحوں کی خرچ کی گئی رقوم میں 21.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا

0 272

2019ء میں ترکی کے مقامی سیاحوں کے دورانِ سفر اخراجات میں 21.5 فیصد اضافہ ہوا۔

ترک ادارۂ شماریات (TurkStat) کا کہنا ہے کہ ترک شہریوں نے پچھلے سال ملک کے مختلف علاقوں کس سفر کے دوران تقریباً 48.9 ارب ترک لیرا (8.6 ارب ڈالرز) خرچ کیے، جن میں انفرادی سفر اور پیکیج ٹؤر کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

TurkStat کے مطابق 91.9 فیصد مقامی مسافر انفرادی تھے کہ جنہوں نے 44.9 ارب ترک لیرا خرچ کیے جبکہ 8.1 فیصد پیکیج ٹؤر اخراجات تھے جو تقریباً 4 ارب ترک لیرا بنتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار نے ظاہر کیا ہے کہ کم از کم ایک رات کے حامل 637 سفر کیے گئے جبکہ اوسطاً یہ سفر 8.1 دن کے رہے۔ فی سفر اوسط اخراجات 625 ترک لیرا تھے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ پچھلے سال 61.4 ملین شہریوں نے ملک کے مختلف علاقوں کے سفر کیے۔ جن میں سب سے بنیادی مقصد رشتہ داروں سے ملنا تھا، جو کل سفروں کا 63.7 فیصد رہا۔ دوسری وجہ سفر تفریح اور چھٹیاں گزارنا تھا جو 26.5 فیصد رہا۔ مقامی مسافر زیادہ تر اپنے کسی دوست یا رشتہ دار کے گھر ٹھہرے۔

ترکی کی سیاحتی صنعت کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے سخت پابندیوں کا شکار ہے، بہرحال، ان پابندیوں کی وجہ سے کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی۔ لیکن مقامی سیاحت اس شعبے کے لیے نئی زندگی بن سکتی ہے اور کم قیمت اور رمضان کی آمد سے اسے تحریک مل سکتی ہے۔

وزیر ثقافت و سیاحت محمد نوری ارصوی نے رواں مہینے کہا تھا کہ سیاحت کا سیزن مئی کے اختتام تک شروع نہیں ہو پائے گا اور امید ظاہر کی کہ عید الفطر کے بعد سرگرمیاں بحال ہو جائیں گے۔

تبصرے
Loading...