شام میں روسی اڈے پر نا معلوم ڈرون طیاروں کا حملہ

0 5,365

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ کے روز شام میں قائم روسی اڈے پر نامعلوم ڈرون طیاروں نے حملہ کیا۔

روسی وزارت دفاعی کے مطابق شام میں حمیمیم ائیر بیس پر قائم روسی فوجی تنصیب پر 13 ڈرون طیاروں نے حملہ کیا لیکن کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا-

روسی وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ جمعہ کی شب حملے سے ساتھ کچھ ڈرون طیاروں پر ریڈیو سگنلز پر قابو پا لیا گیا تھا- باقی ڈرون طیاروں کو میزائل ڈیفینس سسٹم سے تباہ کر دیا گیا-

ڈرون طیارے جدید اسلحے اور دھماکہ خیز مواد سے لیس تھے-

گذشتہ ہفتے بھی دو روسی سروس اہلکار روسی اڈے کے موٹار حملے میں مارے گئے تھے-

روس، شام میں اسد رجیم کا سب سے بڑا مدد گار ہے- اس نے 2015 ء میں شامی بحران میں دخل اندازی کی جس کے بعد بشار الاسد اپنے کھوئے ہوئے کئی علاقے اپوزیشن اور داعش کے قبضے سے واپس لینے میں کامیاب ہوا تھا-

 

تبصرے
Loading...