وباء کے دوران ترکی میں ای-کامرس کا حجم 48 فیصد بڑھ گیا

0 564

کرونا وائرس کی عالم گیر وباء کی وجہ سے ترکی میں جنوری سے مئی کے دوران ای-کامرس کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترکی کے الیکٹرانک کامرس انفارمیشن سسٹم (ETBIS) کے ورچوئل اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر تجارت رخسار پیک جان نے کہا کہ حجم بڑھ کر 63.3 ارب ترک لیرا (9.2 ارب ڈالرز) تک پہنچ گیا ہے، جس میں انہوں نے ملک کے ای-کامرس ڈیٹا کی کچھ تفصیلات پیش کیں کہ جو پہلی بار تیار کیا جا رہا ہے۔

پیک جان نے کہا کہ وباء کے دوران مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں ای-کامرس فوڈ شاپنگ میں چھ گنا اضافہ ہوا۔

اس عرصے کے دوران گھریلو مصنوعات کے لیے کارڈ ٹرانزیکشن میں سب سے زیادہ اضافہ ظاہر کیا جو 75 فیصد تھا، جبکہ ملبوسات، جوتوں اور دیگر اشیاء کے لیے 43 فیصد اور الیکٹرانکس اور سافٹ ویئر سیکٹرز میں بالترتیب 53 اور 95 فیصد اضافہ ہوا۔

سال کے پہلے پانچ مہینوں میں رہائش، سفر اور ایئر ٹریول پر اخراجات میں بالترتیب 80، 77 اور 75 فیصد کمی آئی۔

2019ء میں ترکی میں ای-کامرس کا حجم 136 ارب ترک لیرا رہا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کُل 68,457 کاروباری ادارے اپنی ای-کامرس سرگرمیاں کر رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...