کرونا وائرس: ترکی ای-کامرس کے حجم میں 64 فیصد اضافہ

0 185

کروناوائرس کی وباء کی وجہ سے 2020ء کی پہلی شش ماہی میں ترکی میں ای-کامرس کا حجم پچھلے سال کے مقابلے میں 64 فیصد بڑھ گیا ہے۔

ترکی کی وزیرِ تجارت رخسار پیک جان نے کہا ہے کہ جنوری سے جون کے اعداد و شمار نے 97.7 ارب ترک لیرا (14.2 ارب ڈالرز) کو چھو لیا ہے، جو پچھلے سال کے اسی عرصے میں 55.9 ارب لیرا تھے۔

انہوں نے زور دیا کہ ای-تجارت کا 91 فیصد حجم سال کے پہلے چھ مہینوں میں داخلی اخراجات پر مشتمل تھا جو 2019ء میں 81 فیصد تھا۔

پیک جان نے کہا کہ ملک کی کُل تجارت میں ای-کامرس کا حجم جنوری سے جون کے درمیان 14.2 فیصد تک جا پہنچا ہے جبکہ پچھلے سال یہ شرح 8.4 فیصد تھی۔

تبصرے
Loading...