شمالی عراق (کرد علاقہ) میں 7.3 شدت کا زلزلہ، ترکی نے بھاری امدادی سامان بھیج دیا

0 216

ترکی امدادی ایجنسیاں شمالی عراقی (کرد علاقہ) میں پہنچنے والی پہلی تنظیمیں ہیں جو زلزلے کے بعد امدادی سامان لے کر پہنچیں۔ شمالی عراق میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا جس میں 140 افراد جاں بحق جبکہ ہزار سے زائد زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ ترک ہلال احمر اور ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (افاد) نے فوری طور پر خوراک، پانی، کمبل اور ایمبولینسیں روانہ کیں۔

قومی طبی ریسکیو ٹیم شمالی عراق روانہ ہونے کے لیے تیار ہے۔ جبکہ ترک وزیر صحت نے زخمیوں کو ترکی لانے کی بھی پیش کش کی ہے۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بیان جاری کیا ہے کہ ترک ہلال احمر اور افاد خوراک اور ضروریات زندگی جیسے کمبل وغیرہ لے کر روانہ ہوئی ہیں۔ اگر کرد علاقائی حکومت درخواست کرے گی تو ہم ملبے ہٹانے والی گمشدہ افراد کی تلاش کے لیے ساز و سامان کے ہمراہ دو ٹیمیں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔

زلزلے کا مرکزی مقام 32 کلومیٹر دور ایرانی سرحد کے قریب حلابجا تھا۔ ایرانی سرکار نے مطابق ایران میں زلزلے سے 30 افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے
Loading...