کرنسی ایکسچینج کا اتار چڑھاؤ بڑی حد تک قابو میں ہے، صدر ایردوان

0 1,196

ترکش کرنسی لیرا میں حالیہ تبدیلیاں عارضی ہیں۔ یہ بات صدر ایردوان نے جمعہ کے روز کہی اور مزید کہا کہ کرنسی ایکسچینج کا اتار چڑھاؤ بڑی حد تک قابو میں ہے۔

استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ قومی کرنسی اگلے ہفتے مستحکم ہو جائے گی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شہریوں کو اپنی تمام بچت لیرا میں رکھنی چاہیے، صدر ایردوان نے کہا کہ غیر ملکی کرنسی کے اتار چڑھاؤ سے متاثر ہونے والوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔

صدر ایردوان نے ترکوں سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے سونے کی بچت کو بینکنگ سسٹم میں لے آئیں۔

انہوں نے 20 دسمبر کو لیرا کی بچت کو کرنسی کے اتار چڑھاؤ سے بچانے کے لیے ایک نئی سکیم کا اعلان کیا ، یہ اقدام شہریوں کو بینک میں اپنی بچت رکھنے کے بارے میں زیادہ محفوظ محسوس کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ اسکیم کرنسی ایکسچینج میں ہونے والی تبدیلی سے پیدا ہونے والے نقصانات کی تلافی کا وعدہ کرکے خصوصی نئے ڈپازٹس کی قدر کو مؤثر طریقے سے امریکی ڈالر سے جوڑتی ہے۔

ملک کے مرکزی بینک نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ وہ ان لوگوں کے لیے بھی ایک مراعاتی پروگرام میں توسیع کرے گا جو سونے میں اپنی بچت رکھتے ہیں۔

اس اقدام نے لیرا کی حالیہ سلائیڈ کو تبدیل کر دیا تھا اور 24 دسمبر سے ہفتے کے دوران لیرا کی قدر میں تاریخی 50% اضافے کو متحرک کیا تھا۔

جمعہ کی صبح، ترکش لیرا ڈالر کے مقابلے 13.3 پر کھڑا تھا، جو جمعرات کے بند ہونے کے مقابلے میں 0.6% کمزور تھا۔

صد رجب طیب ایردوان نے اپنے اس خیال کو بھی ایک بار پھر دہرایا کہ شرح سود مہنگائی کی وجہ ہے۔ اور وہ شرح سود کو کم سے کم سطح پر لے جائیں گے۔

صدر ایردوان نے کرپٹو کرنسی کو معیشت کا حصہ بنانے کیلئے قانون سازی کا اعلان کردیا

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: