مصر نے الجزائر کا امدادی قافلہ غزہ جانے سے روک دیا

0 155

مصری حکام نے الجزائز سے غزہ کے محصورین کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والے امدادی قافلے کو رفح راہداری کے راستے غزہ میں داخلے سے روک دیا ہے۔

مصری حکام نے جمعہ کے روز الجزائر کے امدادی قافلے کو سینائی سے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے روکا۔

فلسطینی رفاعی تنظیم نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کا امدادی قافلے کو روکنے کا فیصلہ بدقسمتی سے بہت غلط ہے۔  اور یہ اس مثبت پیش رفت کا اظہار نہیں کرتا جس پر حالیہ دنوں میں غزہ اور مصر کے تعلقات بحال ہوئے تھے۔

مصری حکام کے مطابق مصر نے چار دن تک مکہ اور مدینہ جانے والے عازمین کے لیے رفع بارڈ کھولنے کے بعد جمعہ کے روز بند کر دیا ہے۔

غزہ تک پہنچنے کے ساتھ راستے ہیں جن میں سے چھ پر اسرائیل کا قبضہ کرکے روک رکھا ہے جبکہ ساتواں راستہ رفع بارڈر ہے جس پر مصر کا کنٹرول ہے جسے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی معزولی کے بعد مکمل پر سیل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹرمحمد مرسی نے رفع بارڈر کو مکمل طور پر کھول دیا تھا۔

الجزائری ذرائع ابلاغ نے مصری حکومت کی طرف سے امدادی سامان کو غزہ لے جانے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاہرہ حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تبصرے
Loading...