ہم انتخابات کو ایک عظیم اور مضبوط ترکی کا نقطہ آغاز سمجھتے ہیں، ایردوان

0 776

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بوزاچی یونیورسٹی میں کے شعبہ ارتھ کیوک ریسرچ انسٹیٹوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہم ان انتخابات کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر دیکھتے ہیں، جو عظیم اور مضبوط ترکی کے لئے نئے عزم کا موقع فراہم کرے گا۔ ہم، ہمیشہ کی طرح اپنی قوم کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں جو سب سے بڑی جج ہے۔ جمہوریت کی خوبی یہ ہے کہ یہ ہماری قوم کو موقع فراہم کرتی ہے کہ یہ ملکی انتظامیہ کی خدمات کی نگرانی کرے اور انہیں دیکھ کر مستقبل کے فیصلہ کرے”۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ ہماری خواہش سے نہیں آیا۔ البتہ یہ درست ہے کہ نئے حکومتی نظام کو جاری کرنے کے لیے فوری عملدرآمد ضروری ہے۔ ہم نے اپنے فیصلے میں اپنے ملک کے بارے موجود منظرنامہ کو الٹ دیا ہے۔ اب میں 24 جون کو انتخابات کروانے کی تیاری کو زلزلے کی تیاری جیسا سمجھتا ہوں۔ ترکی میں بہت سارے اقدامات جو معیشت سے سرمایہ کاری اور دفاعی صنعت سے بنیادی خدمات تک ہر شعبے میں اٹھائے گئے ہیں۔ جب ہم یہ سب اقدامات اٹھا لیں گے تو ترکی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر ایک ایسا ملک بن جائے گا جو دنیا کے چلنے والے کھیلوں میں کردار ادا کرنے کے بجائے کردار ادا کروانے والا بن جائے گا۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے مزید کہا کہ "ہم ان انتخابات کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر دیکھتے ہیں، جو عظیم اور مضبوط ترکی کے لئے نئے عزم کا موقع فراہم کرے گا۔ ہم، ہمیشہ کی طرح اپنی قوم کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں جو سب سے بڑی جج ہے۔ جمہوریت کی خوبی یہ ہے کہ یہ ہماری قوم کو موقع فراہم کرتی ہے کہ یہ ملکی انتظامیہ کی خدمات کی نگرانی کرے اور انہیں دیکھ کر مستقبل کے فیصلہ کرے۔اگر ہماری قوم نے ہمیں کہا کہ ‘آگے بڑھو’ پھر ہم اپنی خدامات کو دوگنا کرکے کام جاری رکھیں گے۔ ہم اپنے مقاصد کو حاصل کریں گے۔ اور ہم ہر جگہ اپنے ملک کی مفادات کا دفاع کریں گے۔ اگر ہماری قوم کی رائے مختلف طرح سے پیدا ہو جائے، پھر ہم اپنی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کا احترام کریں”۔

تبصرے
Loading...