امینہ ایردوان نے "صفر فضلہ منصوبہ” کا افتتاح کر دیا

0 400

امینہ ایردوان نے صفر فضلہ منصوبہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ صفر فضلہ منصوبے کا مقصد فضلہ کو سنبھالنے اور مستقبل کی نسلوں کو صاف اور ترقی یافتہ ترکی اور ایک ایسی دینا دینا جہاں پائیدار ترقیاتی اصولوں کے فریم ورک کے اندر رہائش ممکن ہو۔

تقریب میں شرکت کرتے ہوئے خاتون اوّل امینہ ایردوان اور ماحولیاتی اور شہری امور کے وزیر محمد  اوزاسکی نے خطاب کیا- ان کے علاوہ تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، عوامی و دیگر اداروں کے سربراہان، یونیورسٹی رییکٹرز، اکادمک شخصیات، میئرز، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے، صحافی اور کاروباری افراد نے شرکت کی۔

صفر فضلہ منصوبہ پہلے مرحلے میں پبلک اداروں میں لاگو کیا جائے گا ، جبکہ دوسرے مرحلے پر اسے پورے ملک میں توسیع دی جائے گی۔

صفر فضلہ منصوبہ 2018ء تک تمام سرکاری اداروں، ہوائی اڈوں، شاپنگ مالوں، ہاؤسنگ اسٹیٹس، یونیورسٹیوں، اسپتالوں اور بڑے دفاتروں تک تدریجی طور پر علمدرآمد میں لایا جائےگا۔

تبصرے
Loading...