خاتون اوّل امینہ ایردوان کا آستانہ میں یتیم خانہ کا دورہ

0 195

خاتون اوّل امینہ ایردوان جو صدر رجب طیب ایردوان کے ہمراہ قازقستان کے دورہ پر ہیں، انہوں نے آستانہ چلڈرن ہاؤس اور یتیم خانہ کا دورہ کیا۔

بنگلہ دیش میں روہینگیا مسلمانوں کی دلجوئی کے بعد قازقستان پہنچنے والی ترک خاتون اوّل امینہ ایردوان نے آستانہ میں چلڈرن ہاؤس اور یتیم خانہ کا دورہ کیا۔

خاتون اوّل نے یتیم خانہ میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ یتیم خانہ میں 104 بچے رہائش پذیر تھے جن کی عمریں چار سے 18 سال تھیں۔ امینہ ایردوان نے ترک ادارہ برائے باہمی تعاون و رابطہ کے تحت یتیم خانہ اسکول میں سامان دیا۔

یتیم خانہ کے ذمہ داران نے خاتون اوّل کی طرف سے مدد اور دورہ کرنے کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

تبصرے
Loading...