امینہ ایردوان کی سوڈانی خاتون اوّل سے ملاقات

0 2,514

ترک خاتون اوّل امینہ ایردوان جو صدر ایردوان کے ہمراہ سوڈان کے دورہ پر موجود ہیں، انہوں نے سوڈانی خاتون اوّل ویداد بی بیکر عمر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں کئی سوڈانی وزراء اور ممبران اسمبلی کے علاوہ ترکی کی طرف سے مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار کی اہلیہ شولے آقار، خاتون وزراء اور عہدیدار موجود تھے۔ سوڈانی خاتون اوّل نے بیت المقدس کے معاملے پر ترکی کے کردار پر شکریہ ادا کیا اور اسلامی دنیا کے مسائل کے حل میں اس کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔

ترک خاتون اوّل امینہ ایردوان نے اس موقع پر واضع کیا کہ ترکی سوڈان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا اور ہمیشہ اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

 

تبصرے
Loading...