امینہ ایردوان کی سوڈانی خواتین ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات

0 34,799

ترک خاتون اوّل امینہ ایردوان جو دورہ سوڈان میں ترک صدر ایردوان کے ہمراہ ہیں۔ انہوں نے سوڈانی خاتون اوّل ویداد بی بیکر عمر کے ہمراہ سوڈان کی خواتین ممبران پارلیمان سے ملاقات کی۔

ترکی اور سوڈان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر سوڈانی خواتین مببران پارلیمان نے اسلامی دنیا کے مسائل کے حل میں ترکی کے موقف اور کردار کو سراہا۔

مڈ وائف اسکول اور بحالی اطفال گھر کا دورہ

اپنے دورہ سوڈان کے پروگرام کے مطابق ترک خاتون اوّل نے خرطوم میں قائم عالمی مڈ وائف ٹریننگ سنٹر کا بھی دورہ کیا جس کی ترک ادارہ برائے امداد و باہمی تعاون (تیکا) نے آرائش و تعمیر نو کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مڈوائف کا امتحان پاس کرنے والی طالبات میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ اس کے بعد امینہ ایردوان نے خرطوم چیشائر ہوم کا دورہ کیا جہاں معذور بچوں کو بحال کیا جاتا ہے۔

تبصرے
Loading...