امیر قطر کی سعودی عہد کو کال، عرب تنازعہ کے حل کی اپیل
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن الحماد التھانی کی کال وصول کی ہے۔ جس میں انہوں نے عرب تنازعہ کے مکمل حل کے لیے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شزادہ محمد نے اس خواہش کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر مزید بات اس وقت کی جا سکتی ہے جب متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین سے مشاورت نہیں کر لی جاتی۔
قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ فون کانفرنس کا انتظام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کیا گیا تھا۔
رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کویتی امیر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ریاض اور ابو دبئی سے اپنے تعلقات کی بنیاد پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گا ہے کہ قطری امیر کی اس شرط کو سعودی ولی عہد نے قبول کیا کہ حالات کی عدم اعتمادی کو موضوع بناتے ہوئے نمائندؤں پر اعتماد کیا جائے گا اور ملکوں کی سلامتی کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔