امیر قطر کا سائنسدانوں، علما اور زعما کے اعزاز میں افطار ڈنر

0 1,193

امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے بدھ کے روز سائنسدانوں، علماء، ججز اور شیوخ کے اعزاز میں افطا ڈنر کا اہتمام کیا۔

افطار ڈنر کا اہتمام امیری دیوان میں کیا گیا اور سرکاری ویب سائٹ پر جاری ہونے والی تصویر میں امیر قطر کے ساتھ والی کرسی پر شیخ یوسف القرضاوی کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

الریان ٹیلی ویژن نے اس کی وڈیو بھی جاری کی ہے جس میں امیر قطر یوسف قرضاوی کو خود استقبال کرتے ہیں اور ان کی پیشانی پر بوسہ لیتے ہیں۔

5 جون 2017ء کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کا بائیکاٹ کرکے پابندیاں عائد کر دی تھیں کہ وہ "دہشتگردی” کی حمایت کرتا ہے اور حماس، اخوان المسلمین اور شیخ یوسف قرضاوی کی مدد کر رہا ہے۔ تعلقات کی بحالی کے لیے قطر سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ان تنظیموں سے تعلقات ختم کرے اور شیخ یوسف قرضاوی کو ڈی پورٹ کر دے۔

تبصرے
Loading...