بڑھتے ہوئے نسلی امتیازات اور نفرتوں کے آگے ہم ہتھیار نہیں ڈال سکتے، امینہ ایردوان

0 1,039

ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے ویٹیکن وزارت ثقافت کے زیر اہتمام وومن ایڈوائزی کونسل کے اجلاس سے خطاب کیا-

امینہ ایردوان نے کونسل ممبران کی تعریف کی اور بتایا کہ ترکی میں لاکھوں شامی شہری آباد ہیں جن کی رہائش اور خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے-

انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد نئے شامی بچے پیدا ہوئے ہیں- شامی بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی اسکول تعمیر کیے گئے ہیں-

امینہ ایردوان نے کہا کہ ہمیں ضرورت مندوں سے پیار کرنا چاہیے جیسا کہ ہم اپنے ساتھ، اپنے شہریوں کے ساتھ اور اپنے دل کے ساتھ کرتے ہیں-

اس موقع پر ترک خاتون اول نے کونسل ممبران کو ترکی کی دعوت بھی دی-

تبصرے
Loading...