ہیری پورٹر اداکارہ کی فلسطین بارے پوسٹ، اسرائیلی بھڑک اٹھے

0 1,468

ہیری پورٹر اداکارہ ایما واٹسن  نے تین جنوری کو انسٹاگرام پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور ساتھ ہی میں برطانوی نژاد آسٹریلوی مسلمان لکھاری سارا احمد کی ’یکجہتی‘ سے متعلق نظم بھی لکھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Emma Watson (@emmawatson)

ہیری پورٹر اداکارہ کی یکجہتی سے متعلق شیئر کی گئی تصویر اور پوسٹ وائرل ہوگئی اور برطانوی و امریکی میڈیا سمیت اسرائیلی میڈیا نے بھی اس پر خبریں شائع کیں اور دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں۔

ہیری پورٹر اداکارہ ایما واٹسن کی مذکورہ پوسٹ کو جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل ہوئی، وہیں اسرائیلی سیاستدان اور یہودی لوگ ان سے خفا بھی دکھائی دیے اور بعض افراد نے انہیں ’یہود دشمن‘ بھی قرار دیا۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکا میں اسرائیلی سفیر جلعاد اردن نے ’یہود دشمن‘ قرار دیا۔

انہوں نے ایما واٹسن پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین کے خلاف تحریک کی ایک اور دلیل یہ ہے کہ فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کرنا ’یہود دشمنی‘ کے مترادف ہے۔

ہیری پوٹر میں مداحوں کا دل جیتنے والی ایما واٹسن 2014 سے اقوام متحدہ (یو این) میں خواتین کی خیر سگالی کی سفیر ہیں، ان کی معروف مہمات میں صنفی برابری کو فروغ دینے سے متعلق ’ہی فار شی‘ اور ’یکجہتی‘ مہم شامل ہے۔

ایما واٹسن سےقبل بھی متعدد ہالی وڈ شخصیات اور نامور افراد بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر چکے ہیں، گزشتہ برس ماڈل بیلا حدید کو بھی فلسطینی افراد سے اظہار یکجہتی پر انہیں بھی ’یہود دشمن‘ قرار دیا گیا تھا۔

اسرائیل نے فلسطینیوں پر حملے سال 2022ء کے آغاز کے ساتھ تیز کر دئیے ہیں۔ اس سے قبل  قابض اسرائیلی فوج نے رواں سال کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں 13 سے زائد فلسطینی پریس، کتابوں کی دکانوں اور اشاعتی اداروں کو مسمار کیا تھا۔

گزشتہ برس ہالی وڈ اداکار اور سماجی کارکن مارک رفالو نے بھی فلسطین کی حمایت کی تھی لیکن شدید تنقید کے بعد آخر کار انہیں معافی مانگنی پڑی تھی

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: