عوام کا غذائی تحفظ ہمارے لیے قومی تحفظ کا معاملہ ہے، صدر ایردوان

0 111

تیسرے ترک زراعت وجنگلات فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "اپنے عوام کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ترکی کے لیے قومی تحفظ کا معاملہ بن چکا ہے۔ بنیادی زرعی مصنوعات کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار اتنا ہی خطرناک ہے کہ جتنا دفاعی معاملات میں دیگر ملکوں پر دار و مدار۔”

صدر رجب طیب ایردوان باش تپہ کلچر اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ تیسرے ترکی زراعت و جنگلات فورم سے خطاب کر رہے تھے۔

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ترقی یافتہ ممالک اپنے غذائی تحفظ اور مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات اٹھاتے ہیں، صدر ایردوان نے کہا کہ "اپنے عوام کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ترکی کے لیے قومی تحفظ کا معاملہ بن چکا ہے۔ بنیادی زرعی مصنوعات کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار اتنا ہی خطرناک ہے کہ جتنا دفاعی معاملات میں دیگر ملکوں پر دار و مدار۔ یہ ایسا خطرہ ہے جسے ترکی جیسے ملک کو ہرگز مول نہیں لینا چاہیے کہ جو براعظموں کے سنگم پر واقع ہے اور اپنے مفادات کے حصول کے لیے جدوجہد کا سامنا کرتا ہے۔ ہم اپنے زرعی پالیسیاں انہی حقائق کی بنیاد پر مرتب کرتے ہیں۔ ہم نے اپنے ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے کسی قدم کی نہ اجازت دی ہے اور نہ کبھی دیں گے۔”

تبصرے
Loading...