ایردوان کی نئی ڈرامہ سیریل "محمتچک کوت العمارہ” کی افتتاحی تقریب میں شرکت

0 5,627

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے منگل کی شب نئی ڈرامہ سیریل "محمتچک کوت العمارہ” کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

محمتچک کوت العمارہ کی پہلی قسط 18 جنوری کو پیش کی جائے گی۔ تقریب میں پہلی قسط کے مناظر بھی دکھائے گئے۔

تقریب پزیرائی میں خاتون اول امینہ ایردوان کے علاوہ وزیر اعظم ترکی بن علی یلدرم اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی۔

دریائے دجلہ کے کنارے واقعہ قصبہ کوت العمارہ میں جنگ عظیم اول کا ایک اہم معرکہ ہوا تھا جس میں سلطنت برطانیہ کو سلطنت عثمانیہ کے ہاتھوں شکست اٹھانا پڑی ۔ معرکے میں برطانوی افواج کے 23 ہزار سپاہی ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ 8 ہزار قیدی بنا لیے گئے۔ دوسری جانب عثمانی افواج کے 10 ہزار فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

محمتچک کوت العمارہ کی کہانی اسی عظیم معرکے کی داستان ہے۔ ڈرامہ کے پروڈیوسر اور رائیٹر معروف سیریل ڈرامہ دریلش ارطغرل کے روح رواں  محمد بوزدا ہیں-

یاد رہے کہ دریلش ارطغرل کے کئی زبانوں میں ترجمے کئے جاتے ہیں جن میں اردو زبان بھی شامل ہے۔

تبصرے
Loading...