ہم 24 جون 2018ء کو ترکی میں انتخابات کروا رہے ہیں، ایردوان

0 1,218

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ملک میں قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات  24 جون 2018ء کو ہوں گے۔ یہ بات ترک اپوزیشن رہنما دولت بہچالی اور ان کے درمیان صدارتی کمپلیکس میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی۔ بہچالی نے اگست میں سنیپ الیکشن کروانے کی تجویز پیش کی تھی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہوا۔ یہ ملاقات بہچالی کی اس حیران کن بیان کے بعد ہوئی جس میں انہوں نے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ 3 نومبر 2019ء کا انتظار کرنے کے بجائے اس سے پہلے پارلیمانی اور صدارتی الیکشن کروائے۔

صدارتی کمپلیکس میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ترکی میں موجودہ پیش رفت ۔۔۔ شام اور عراق میں ہونے والے دہشتگرد کے خلاف آپریشن اور پڑوسی ممالک کے ساتھ بحران اس بات کو ضروری بناتے ہیں کہ ملک سے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کیا جائے اور نظام کو تبدیل کر دیا جائے-

ایردوان نے کہا، "ہم فوری طور پر اس معاملے بارے قانونی عمل شروع کر رہے ہیں، اور بغیر کسی شک کے، ترک سپریم الیکشن بورڈ بھی انتخابات کے لیے جتنا جلدی ممکن ہو تیاریاں شروع کر دے گا”۔

صدر نے کہا کہ صدارتی نظام کو فوری طور پر لانے کی ضرورت ہے اور اس مسئلے کے بارے میں حکام کے درمیان تفصیل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "ہمارے ساتھیوں کے درمیان اس معاملے پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور ہم قبل از وقت انتخابات کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں”۔

صدارتی ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

تبصرے
Loading...