ایردوان کا ترکی میں سائنس و ٹیکنالوجی تحریک برپا کرنے کا اعلان، دوسروں ملکوں میں مقیم ترک سائنسدانوں کو واپس آنے کی اپیل

0 1,528

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ہفتے کے روز استنبول میں ٹیکنالوجی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے دوسرے ملکوں میں مقیم ترک سائنسدانوں کو گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے تاکہ ملک میں قحط الرجال میں کمی لائی جا سکے اور ملک کو ایک ٹیکنالوجی پروڈیوسنگ ملک بنایا جا سکے۔

ترک صدر نے کہا، "ہم سائنسدان لوگوں کو گھر میں واپس لانے کی مہم شروع کر رہے ہیں۔ میں ساری دنیا میں اپنے سائنسدانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی تحریک میں شامل ہوں”۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان ترک ائیرفورس کی وردی پہنے، ایف 16 جیٹ طیاروں کے جھرمٹ میں ہفتہ کے روز استنبول کے نئے ائیرپورٹ پر ٹیکنالوجی فیسٹیول میں شرکت کے لیے پہنچے۔

ترک سٹیٹ کے مطابق 2017ء میں غیر ملکوں سے واپس آنے والے ترکوں میں ساڑھے 42 فیصد اضافہ ہوا۔ استنبول میں واپس آنے والوں کی تعداد 75849 جبکہ انقرہ میں 27379 ترک واپس آئے۔ واپس آنے والوں میں کثیر تعداد ان ترکوں کی تھی جو عراق میں بس رہے تھے۔

صدر ایردوان کی اپیل استنبول میں منعقد ہونے والے پہلے ٹیکنالوجی فیسٹیول میں سامنے آئی۔ یہ فیسٹیول ترکی ٹیکنالوجی ٹیم (T3) فاؤنڈیشن اور استنبول میٹروپولیٹن کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ جس کا مقصد ترکی میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقی کی تروجیج اور حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ یہ فیسٹیول استنبول کے نئے ائیرپورٹ پر 20-23 ستمبر تک جاری رہے گا۔

ٹیکنالوجی فیسٹیول میں 80 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

تبصرے
Loading...