ترک صدر ایردوان کی نان کمیشنڈ آفیسر اوضالکان کی نماز جنازہ میں شرکت

0 558

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں نان کمیشنڈ آفیسر موسیٰ اوضالکان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وہ آپریشن شاخِ زیتون کے دوران دہشتگردوں سے مٹھ بھیڑ میں شہید ہو گئے تھے۔

اس موقع پر ترک صدر نے قرآن مجید کی سورۃ البقرہ کی آیت 154 تلاوت کرتے ہوئے مختصر خطاب کیا۔ "اور جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مرا ہوا نہ کہا کرو، بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تم نہیں سمجھتے”۔

آپریشن شاخِ زیتون کا ہدف دہشتگرد تنظیمیں ہیں، کوئی قبیلہ یا نسل نہیں۔

انہوں نے کہا، "ہمارا بیٹا موسیٰ ہماری آواز اب بھی سن رہا ہے۔ ہم گواہی دیتے ہیں کہ انہوں نے شہادت کی موت پائی ہے۔ اور وہ شہادت دے ہیں کہ ہم نے ان کے لیے صفیں باندھی ہیں۔ ہماری فوج، ہمارے سپاہی اس سرد اور برفباری کے موسم میں اہم جہاد کر رہے ہیں۔ آپریشن شاخِ زیتون کا ہدف دہشتگرد تنظیمیں ہیں، کوئی قبیلہ یا نسل نہیں۔ ان شاء اللہ ہمیں یقین ہے کہ اس آپریشن کے اختتام پر فتح ترک قوم اور آزاد شامی اپوزیشن کی ہو گی۔

تبصرے
Loading...