ترک صدر کی بکر سعتکی البیراک کی نماز جنازہ میں شرکت
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بکر سعتکی البیراک کی نماز جنازہ میں شرکت کی جو 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ مرمرہ یونیورسٹی، استنبول کے شعبہ تھیولوجی کی مسجد میں ادا کی گئی
نماز جنازہ سے قبل ترک صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان نے البیراک کے خاندان سے اظہار تعزیت کی۔ ترک صدر نے اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن مجید کی تلاوت بھی کی۔