رجب طیب ایردوان نے اپنے ہم مکتب کی نماز جنازہ میں شرکت کی
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے اسکول فیلو نبی غودوک کی نماز جنازہ میں شرکت۔ نبی غودوک امام خطیب اسکول، استنبول میں رجب طیب ایردوان کے کلاس فیلو رہے تھے۔
ان کی نماز جنازہ قوجالی مسجد میں ادا کی گئی۔ ایردوان نے اپنے دوست کی میت کو کاندھا دیا اور تدفین کے بعد ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
