ننھی عائشہ کے آنسو بالآخر ایردوان تک پہنچ گئے، صدارتی کمپلیکس بلا لیا

29 4,474

گذشتہ دنوں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے وسط ترکی کے مرکزی شہر یوزگت کا دورہ کیا۔ چار سالہ ارمک عائشہ نامی ایک ننھی بچی صدر ایردوان سے ملنے کے لیے کوشش کرتی رہی لیکن مل نہ سکی۔ اور ترک صدر دورہ مکمل کر کے واپس انقرہ چلے گا۔

ننھی ارمک عائشہ نے اپنا درد وڈیو میں ڈالا اور روتے ہوئے یہ قصہ عوام کے سامنے رکھ دیا کہ میں یوزگت کے جلسہ میں ہاتھ ہلاتی رہی لیکن ایردوان نے نہ میری طرف دیکھا اور نہ مجھے ملے اور نہ ہی مجھے گڑیا کا تحفہ دیا۔

ننھی عائشہ کے یہ آنسو بالآخر رجب طیب ایردوان تک پہنچ گئے، بدھ کے روز انہوں نے ان کے گھر کال کر کے عائشہ سے بات کی اور انہیں صدارتی کمپلیکس میں آنے کی دعوت دی۔

فون کال کی وڈیو: ⇩⇩⇩


تبصرے
Loading...