رجب طیب ایردوان کا عمران خان کو ٹیلی فون، انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی

0 1,130

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان کو فون کال کی ہے اور انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

ترک صدارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر نے عمران خان کو کال پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عمران خان حالیہ پاکستانی انتخابات میں سب سے بڑی عددی اکثریت رکھنے والی تحریک انصاف کے سربراہ ہیں اور آئندہ سیشن کے لیے وزیر اعظم پاکستان کے امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق رائے کیا۔

عمران خان نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کا مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔ عمران خان نے صدر ایردوان کو مزید کہا کہ آپ اسلامی دنیا کے عظیم رہنما ہیں اور ان کے لیے مثال ہیں۔

تبصرے
Loading...