ایردوان کا اسلامی ممالک کے سربراہان کو فون، روہینگیا مسلمانوں کے لیے کردار ادا کرنے پر زور

0 176

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی ممالک کے سربراہان کو فون کالز کیں، انہوں نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور کہا کہ مسلم ممالک اس موقع پر میانمار میں ہونے والے ظلم و جبر پر آواز بلند کریں اور مسلمان بھائیوں کی تکالیف کو کم کرنے میں کردار ادا کریں۔

صدر ایردوان نے جمعرات کے روز چار مسلمان سربراہان مملکت کو کال کی جن میں پاکستان، قطر، ایران اور مورطانیہ شامل ہیں- انہوں نے کشمیر، فلسطین، شام اور برما میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ ہماری خوشیوں کو ہر سال گہنا دیتے ہیں-

انہوں نے زور دیا کہ مسلمان ممالک اس ضمن میں اپنا کردار کریں، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے-

تبصرے
Loading...