مسائل کا فوجی حل نہیں تو امریکا اور روس شام سے فوجی نکال لیں: ایردوان
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکا اور روس کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں شام سے اپنی فوجیں نکال لینی چاہئیں۔ ایردوان نے کہا کہ اگر روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوجی طاقت سے مسائل کا حل ناممکن سمجھتے ہیں تو پھر انہیں شام سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لینا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شام کے مسائل کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے کوششیں کرنی چاہیئں۔
یاد رہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں روس صدر بشار الاسد کی پشت پناہی کر رہا ہے جبکہ امریکا عسکریت پسند کرد باغیوں کی حمایت کر رہا ہے۔