ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے قیام کے 38 سال مکمل، صدر ایردوان کی مبارک باد

0 376

صدر رجب طیب ایردوان نے ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے قیام کے 38 سال مکمل ہونے پر ترک قبرص کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میں ترک قبرص کے عوام کے لیے اس فخریہ دن پر انہیں ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے قیام کے 38 سال مکمل ہونے کی پُر خلوص مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہم انہیں اپنی قوم کا حصہ سمجھتے ہیں۔”

صدر ایردوان عرصے سے شمالی قبرص کے ساتھ ترکی کے مضبوط تعلقات پر زور دیتے آئے ہیں کہ جس کا قیام 1983ء میں عمل پر آیا تھا اور عالمی منظرنامے پر اسے تسلیم کرنے اور منصفانہ طرزِ عمل اختیار کرنے کو وہ ترکی کا "قومی مقصد” قرار دیتے ہیں۔

پاکستان نے بھی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ترک جمہوریہ شمالی قبرص کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اس تقریب میں ترکی کے سفیر برائے پاکستان احسان مصطفیٰ یرداقل اور پاکستان میں رہنے والے شمالی قبرص کے باشندوں اور ترکوں نے بھی شرکت کی۔

شمالی قبرص نے چار دہائیوں کے بعد مرعش کو کھول دیا

قبرص دہائیوں نے یونانی اور ترک قبرصی باشندوں کے درمیان وجہ نزاع بنا ہوا ہے اور اقوام متحدہ کی جانب سے جامع تصفیہ کی سفارتی کوششوں کے باوجود یہ معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا۔ نسلی بنیادوں پر حملوں کا سامنا کرنے کے بعد ترک قبرصی مجبوراً تحفظ کے لیے مخصوص علاقوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوئے۔ 1974ء میں يونانی قبرصیوں نے ایک بغاوت کی جس کا مقصد قبرص کا الہام یونان کے ساتھ کرنا تھا، نتیجتاً ترکی کو فوجی مداخلت کرنا پڑی کیونکہ وہ ترک قبرصیوں کے تحفظ کے لیے ایک ضامن ریاست تھا۔ ترک جمہوریہ شمالی قبرص کا قیام 1983ء میں عمل میں آیا۔

حالیہ چند سالوں کے دوران امن عمل پر بڑے نشیب و فراز دیکھنے میں آئے ہیں، جس میں 2017ء کا وہ ناکام منصوبہ بھی شامل ہے کہ جس میں ضامن ممالک ترکی، یونان اور برطانیہ شامل تھے۔ یونانی قبرص 2004ء میں یورپی یونین کا حصہ بنا، اسی سال یونانی قبرص کے باشندوں نے دہائیوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کے منصوبے کو مسترد کیا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: