دنیا یوم خواتین پر منافقت کا شکار ہے، ایردوان

0 1,316

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ساتویں عالمی خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "جو ہماری تاریخ اور ثقافت میں خواتین اور بچوں پر حملوں کے نشانات تلاش کرتے ہیں وہ درپردہ عزائم رکھتے ہیں۔ لیکن اگر درست طریقے سے انہیں سامنے لایا جائے تو یہ انسانیت کے خلاف جرم ہی کہلاتے ہیں”۔

صدر ایردوان نے کہا، "ہماری مائیں دنیا کی سب سے زیادہ خود قربانی کرنے والی مائیں ہیں۔ہماری خواتین دنیا کی سب سے زیادہ خود قربانی کرنے والی خواتین ہیں”۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ترکی آج خواتین کے حقوق اور دیگر موضوعات پر اپنے کردار کو آگے بڑھ کر پیش کر رہا ہے، ایردوان نے کہا، "کیا آپ نے کبھی ان لوگوں کو سنا جو خواتین کے حقوق پر آسمان سر پر اٹھائے رکھتے ہیں، انہوں نے گزشتہ چند مہینوں میں مشرقی غوطہ میں سینکڑوں خواتین کی ہلاکت پر بات کی ہو؟۔ عورتوں کے حقوق کے الفاظ جو وہ بولتے ہیں ان کا کیا مطلب ہوگا اگر وہ ایک لاکھ لوگوں کی بدترین قتل عام  کے مجرم کے خلاف بات نہیں کرتے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے”۔

صدر ایردوان نے زور دیا کہ، "زمین پر وہ کس طرح رہتے ہیں جو اپنے ہاتھوں کو ان خواتین تک نہیں بڑھاتے جو جو کیمپوں میں غیر انسانی حالات میں رہ رہی ہیں۔ جن کیمپوں میں انہوں نے میانمار کے ظلم و ستم خود کو پچانے کے لیے پناہ لی ہے۔ کیا ان خواتین کے حقوق نہیں ہوتے؟کیا ان عورتوں کے لیے عورتوں کے حقوق کی پکار نہیں دی جا سکتی جو پچھلی صدی میں بلقان، کاکاشاش اور ترکستان میں ہونے والی مصیبتوں کا شکار رہیں، کیا یہ جھوٹ ہے؟”۔

 

تبصرے
Loading...