ایردوان کا کوفی عنان کو فون، روہینگیا مسلمانوں پر بات چیت
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل اور رخائن ایڈوئزی کمیشن کے سربراہ کو روہینگیا مسلمان کے جاری انسانی بحران پر فون کال کی۔
صدارتی ذرائع کے مطابق ایروان اور عنان نے بحران کے حل اور روہینگیا مسلمانوں کے قتل عام پر بات چیت کی- گفتگو کے دوران کوفی عنان کی طرف سے پیش کی جانے والی حالیہ رپورٹ کا ذکر ہوا جس میں اراکان کی ایک اعشاریہ دو ملین روہینگیا آبادی کی سیاسی تحریک اور شہریت پر عائد رکاوٹوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا-
صدر ایردوان نے عالمی برادری کو جلد از جلد اس جبر و تشدد کو روکنے اور متاثرین تک امدادی پہنچانے پر زور دیا-
انہوں نے سابق سیکرٹری اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ اراکان کے انسانی المیے کے خاتمے کے لیے میانمار حکومت سے بات کریں، مزید بتایا کہ وہ نیویارک میں آنے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس مسئلہ کو اٹھائیں گے-