ایردوان کی جرمن اور فلسطینی ہم منصبوں کو فون کال، بیت المقدس پر بات چیت

0 949

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ میں بیت المقدس پر امریکی فیصلے کو رد کرنے والی قرارداد کی کامیابی کے بعد جرمن صدر فرینک والٹر سٹینمیر اور فلسطینی صدر محمود عباس سے بات چیت کی ہے۔

رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکی فیصلہ غیر قانونی تھا اور خطے کے دفاع اور امن کے لیے اس قرار داد کا کامیاب ہونا ضروری تھا۔

صدر ایردوان نے قرار داد کی حمایت پر جرمن ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور یورپی یونین کی اس ایشو پر حساسیت کو قابل تحسین قرار دیا۔

ایردوان نے ترکی اور جرمنی کے درمیان تعلقات کی اہمیت واضع کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے پر زور دیا۔

فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے بات چیت کے دوران رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہوا ہے کہ بیت المقدس پر امریکی غیر قانونیت عالمی سطح پر ریکارڈ کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی فلسطین کی عالمی سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔

محمود عباس نے ترک صدر اور ترک ملت کا حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرے
Loading...