صدر ایردوان کی ہلالِ احمر کے ساتھ انسانی امداد کے معاملے پر گفتگو

0 331

صدر رجب طیب ایردوان نے صدر ترک ہلالِ احمر کرم قنیق اور سیکریٹری جنرل بین الاقوامی انجمن ہائے ہلالِ احمر و صلیبِ احمر (IFRC) جگن چپاگین سے استنبول میں ملاقات کی۔

ایوانِ صدر کے مطابق ملاقات میں مہاجرین، خصوصاً ترکی اور ملحقہ ممالک میں موجود شامیوں کے حوالے سے سرگرمیوں اور استنبول کو انسانی امداد کا عالمی مرکز بنانے کے حوالے سے کام کے بارے میں پر بات کی گئی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہلالِ احمر اور بین الاقوامی برادری کو شامیوں کے انخلا کی رضاکارانہ کوششوں پر ترکی کو مؤثر مدد فراہم کرنی چاہیے۔

دریں اثناء، قنیق اور چپاگین نے خدمتِ خلق کی کاوشوں اور ہر پلیٹ فارم پر مہاجرین کے پلیٹ فارم کو سامنے رکھنے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: