رجب طیب ایردوان کا پوپ فرانسس سے ٹیلی فونک رابطہ،غزہ نسل کشی پر بات چیت

0 710

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بدھ کی شام پوپ فرانسس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بیت المقدس میں ہونے والی پیش رفت اور غزہ میں ہونے والے اسرائیلی ظلم وبربریت پر بات چیت کی۔

رجب طیب ایردوان اور پوپ فرانسس نے اتفاق کیا کہ بیت المقدس کے متبرک شہر میں امریکی سفارت خانے کا منتقل کیا جانا نا قابل قبول ہے۔

30 مارچ سے شروع ہونے والی ریلیوں میں اب تک 100 سے زائد فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی حکومت نے سرحدی احتجاج کو "حالت جنگ” قرار دیا تھا جو کہ سراسر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان تمام عالمی رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں تاکہ تازہ صورتحال پر ان کو موثر ردعمل پر ابھارا جا سکے۔

تبصرے
Loading...