آزربائیجانی صدر کا دورہ ترکی، صدر ایردوان سے ملاقات

0 809

صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کے روز اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علیوف کے ساتھ علاقائی پیش رفت اور یوکرائن پر روسی حملے بارے تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے چانکایا محل میں دوپہر کے کھانا بھی کھایا۔ علیوف ترکی کے ایک روزہ دورے کے ایک حصے کے طور پر انقرہ پہنچے۔

انادولو ایجنسی (اے اے) کے مطابق کہ توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز کی قیادت میں ایک وفد نے صدر علیوف کا ایسن بوگا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔

علیوف اور ایردوان نے اس سے قبل دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کے شانہ بشانہ، ہماری دوستی اور بھائی چارگی قیامت تک رہے گی، سفیرِ پاکستان

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: