صدر ایردوان کا پرنس فلپس کے انتقال پر اظہار تعزیت

0 1,429

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے برطانوی شہزادے فلپس کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے اور اپنی قوم کی طرف سے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

برطانیہ میں جمعہ کے روز ملکہ الزبتھ دوئم کے شوہر شہزادہ فلپس کی موت کا سوگ منایا جا رہا ہے، بی بی سی سے اپنی روٹین کی نشریات روک کر قومی ترانہ "خدا ملکہ کو بچائے” پیش کیا جبکہ دنیا بھر سے عالمی رہنما ڈیوک آف ایڈنبرگ کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

فلپس کی موت کے اعلان کے بعد لندن میں ملکہ کی رہائش گاہ بکنگھم محل پر لگے برطانوی جھنڈے کو نیچا کر دیا گیا۔ رائل فیملی کی ویب سائٹ پر شہزاے کا سیاہ اور سفید پورٹریٹ پیش کیا گیا ہے جسے ایڈن برگ کا ڈیوک بھی کہا جاتا ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: