بدعنوانی کے الزامات ثابت کرو یا ڈیڑھ ملین لیرا کا ہرجانہ ادا کرو، ایردوان نے اپوزیشن رہنما کے خلاف دعویٰ دائر کر دیا

0 369

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بد عنوانی کے جھوٹے الزامات لگانے پر کمالسٹ اپوزیشن رہنماء کمال کلیچدار اولو کے خلاف ڈیڑھ ملین ترکش لیرا کے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمہوریت عوام پارٹی (سی ایچ پی) جو کمال اتاترک کی وارث بھی کہلواتی ہے اس کے موجودہ سربراہ کمال کلیچدار اولو نے ترک صدر سمیت ان کے 6 فیملی ممبران پر بد عنوانی کا الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے بیرون ملک آف شور کمپنی میں رقوم چھپا رکھی ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے تقریر کے تقریر کے دوران چند کاغذ لہراتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وہ ثبوت ہیں جن میں رقم کی منتقلی ہوئی۔

رجب طیب ایردوان اور ان کے خاندان نے اپوزیشن رہنماء پر ڈیڑھ ملین ترکش لیرا کا ہرجانہ دائر کیا ہے جو لگ بھگ 382000 امریکی ڈالر بنتے ہیں۔

عدالت کو کہا گیا ہے کہ اپوزیشن رہنماء کمال کلیچدار اولو ایردوان اور ان کے خاندان کی ہتک عزت، تہتک آمیز اور غیر حقیقی الزامات کے ذریعے نشانہ بنا رہا ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق کمال کلیچدار ایک غلط راستے پر چل نکلے ہیں جس سے ان کا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے۔ اگر ان کے الزامات میں سچائی تھی تو انہیں خود عدالت اور متعلقہ اداروں کے ذریعے ایردوان اور ان کے خاندان پر کیس دائر کرنا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ ایردوان اور ان کے خاندان نے دعویٰ دائر کر دیا ہے جس سے نہ صرف ان کو ہرجانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے بلکہ ان کی سیاست بھی مخدوش ہو سکتی ہے۔

اسی معاملہ پر یہ کالم بھی پڑھیں: بہتان تراشی کی دو طرفہ چالیں

تبصرے
Loading...