شرح سود کم نہ کرنے پر ایردوان نے اسٹیٹ بنک کے گورنر کو عہدے سے ہٹا دیا

0 3,056

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شرح سود اور تازہ اقتصادی اصلاحات پر عدم تعاون پر ترکی کے اسٹیٹ بنک گورنر مرات جیتن کایا کو اس سے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بنک مرات جیتن کایا نے اپنے جانشین مرات ایسال کے بعد چار سال کے لیے یہ عہدہ سنبھالا تھا اور 2020ء تک انہیں اس عہدے پر رہنا تھا۔

ترک خبر رساں ادارے نے صدارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ "ہم نے اسے کئی اجلاسوں میں کہا کہ شرح سود کو کم کرنا ہو گا۔ اسے اصولی بات بتائی گئی کہ’اگر سود کم ہو تو مہنگائی بھی کم ہو جاتی ہے’۔ اسے کوئی بھی قدم اٹھانے سے انکار کر دیا۔ ہم ایک صفحے پر نہیں تھے”۔

ترک صدر ایردوان کو ملکی شرح سود پر بہت حساس سمجھا جاتا ہے۔ ترک صدر ملک میں شرح سود کو بتدریج کم کر کے صفر کرنے کے عزائم رکھتے ہیں تاکہ عوام کو اقتصادی نظام کا بوجھ اٹھائے بغیر اشیاۓ زندگی کی اصل قیمتیں مل سکیں۔

ترک معیشت گذشتہ سال سے کرنسی بحران کا شکار ہے۔ لیرا کو سہارا دینے کے لیے گذشتہ سال ستمبر میں شرح سود کو بڑھایا گیا تھا جس سے مہنگائی دو ہندسے پر چلی گئی تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ترک صدر ایردوان ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس میں موجودہ گورنر ٹھیک نہیں تھا۔

 

تبصرے
Loading...