صدر ایردوان کی طبعیت ناساز، عمران خان کی دعائیہ ٹویٹ

0 831

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کی طبعیت ناساز ہونے پر دعائیہ ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ وہ جلد صحت یابی کیلئے دعاء گو ہیں۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان کی گذشتہ شب ٹی وی کے لائیو انٹرویو کے دوران طبعت ناساز ہو گئی تھی۔ جس کے بعد انہیں کچھ وقت کیلئے ٹی وی اسکرین سے دور کر دیا گیا۔ اس دوران ترکیے بھر خصوصاً سوشل میڈیا پر طرح طرح کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔

مختصر وقت کے بعد ترک صدر دوبارہ ٹی وی اسکرین پر آئے اور بتایا کہ وہ گذشتہ دن مصروف ترین مہم ایجنڈا کی وجہ سے تھک گئے تھے اور انہیں بخار کے ساتھ معدہ کی خرابی کا مسئلہ ہو گیا ہے اس کے باوجود انہوں نے دوسرے شہر میں انتظار کرنے والے عوام کو انکار نہ کیا اور وہاں بھی پہنچے- انہوں نے اس شیڈول انٹرویو میں آنے سے بھی انکار نہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے دعاء کی بھی درخواست کی۔

آج صبح ڈاکٹرز سے معائنہ کے صدر ایردوان کو مزید ایک دن مکمل ہوم ریسٹ کرنے کی تجویز دی جس پر ترک صدر نے آج کی انتخابی مہم منسوخ کر دی۔ تاہم آج کے تمام ترک پروگرامات میں ترکیے کے نائب صدر فوات اوکتائے نے شرکت کی۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: