دنیا کے جو ممالک عالمی قوانین کو تسلیم کرتے ہیں وہ بیت المقدس کو فلسطین کا "مقبوضہ دارالحکومت” تسلیم کریں، ایردوان

0 203

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی تعاون تنظیم کے استنبول میں ہونے والے خصوصی سربراہی اجلاس میں کہا ہے دنیا کے جو ممالک عالمی قوانین کو تسلیم کرتے ہیں وہ بیت المقدس کو فلسطین کا "مقبوضہ دارالحکومت” تسلیم کریں۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہاں کو کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس پر دیا گیا فیصلہ تمام انسانیت کے لیے خطرہ ہے اور خود امریکا کے لیے بھی خطرہ ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اسرائیل کو دہشت گرد اور مقبوضہ ریاست قرار دیا اور کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے اسے دہشتگردی کی کاروائیاں کرنے کا کھلا اختیار دے دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ایردوان نے ان ممالک کو سراہا جنہوں نے امریکی فیصلے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا: "صرف اسرائیل جس نے بیت المقدس پر قبضہ کر رکھا ہے وہ امریکی غیر قانونی فیصلہ کو تسلیم کرتا ہے، ہم ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہ غیر قانونی فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے”۔

صدر ایردوان نے نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلہ کو واپس لے۔

 

تبصرے
Loading...