ایردوان کے لاشے کو مسجد نبوی میں غسل دیا جا رہا ہے، ایک خواب

0 5,263

ترک صدر رجب طیب ایردوان فوت ہو چکے ہیں اور انہیں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں غسل دیا جا رہا ہے- عرب صحافی احمد بن راشد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک خواب سنایا ہے جو انہیں مدینہ منورہ سے ایک شخص نے سنایا ہے-

خواب میں بتایا گیا ہے کہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں پہنچتا ہوں، جب روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں داخل ہوتا ہوں تو وہاں مجھے  سرخ داڑھی والے ایک بزرگ (جب میں حقیقت میں بھی وہاں جاتا ہوں تو مجھے ملتے رہتے ہیں) وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی کی لاش ہے اور ہمیں غسل دینا ہے اور تدفین کرنا ہے-

وہ بزرگ جب مجھے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منسلک کمرے میں لے گیا تو دیکھتا ہوں کہ وہ لاشہ تو ترک صدر رجب طیب ایردوان کا ہےـ لیکن وہ ایسے نہیں لگ رہا ہوتا جیسے مردہ ہو، میں بزرگ کو کہتا ہوں یہ تو ایسے لگ رہا ہے جیسے زندہ ہےـ پھر ہم انہیں غسل دینا شروع کر دیتے ہیں، ان کے بدن سے گرنے والا پانی ایسے ٹپک رہا تھا جیسے ہیرے گر رہے ہوں ـ

خواب دیکھنے والا مزید بتاتا ہے کہ جب ہم لاشے کو غسل دے چکے تو آسمانی ملائیک اترتے ہیں اور لاشے کو اٹھا کر کہنے لگے کہ ان کی خدمت آپ کے شایان شان نہیں ہے اور لے کر آسمان کی طرف چلے گئےـ

اس کے بعد خواب سنانے والا کہتا ہے کہ مجھے ایک صحابی نظر آئے جن کا نام یاد نہیں وہ مجھے کہنے لگے کہ یہ ایک امانت تھی جسے اپنے صاحب تک پہنچنا تھاـ

اسلام میں سچے خوابوں کو بشارت کا درجہ دیا گیا ہےـ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے قبل حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھما کو خواب آیا تھا جو انہوں نے اپنے والد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سنایا تھا- تاہم رات کو سچے خواب صرف اسی کو آ سکتے ہیں جو دن میں جھوٹ نہ بولتا ہو-

رجب طیب ایردوان کے متعلق اس خواب کی تعبیر ان کی شہادت بتائی جا رہی ہے-

تبصرے
Loading...