رجب طیب ایردوان کی روسی ہم منصب پوٹن سے ملاقات
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن سے روسی صدارتی محل سوچی میں ملاقات کی۔ ملاقات سے قبل میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا: "خطے میں ہمارے دو طرفہ تعلقات اور مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون ہمیں مستقبل کے تعلقات بارے پر امید بناتا ہے”۔
ملاقات کے دوران چیف آف جنرل اسٹاف جنرل خلوصی آقار، ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوّلو اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن بھی ہمراہ تھے۔