صدر ایردوان اور انجیلا مرکل کے مابین ویڈیو کانفرنس کال میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال
صدر رجب طیب ایردوان نے جمعہ کے روز جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کال میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایوان صدر کے نظامت مواصلات کے ایک بیان کے مطابق، ایردوان نے کہا کہ وہ مرکل کے ساتھ مستقل گفتگو اور بات چیت کے تسلسل کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
صدر نے واضع کیا کہ ترکی شامی مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے لئے یورپی یونین سے مزید تعاون کی توقع کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انقرہ بحیرہ روم اور بحیرہ ایجیئن کے سلسلے میں اپنی تعمیری طرز عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
مشرقی بحیرہ روم کے تنازعہ کے دوران جرمنی نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا اور اس سے قبل ترکی کو سزا دینے کی یونانی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔
جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس نے دسمبر میں جاری کشیدگی کے دوران یونان کے ترکی پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی مخالفت کی تھی ۔