ایردوان اور مرکل کے درمیان فون کال، شام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ پر بات چیت
اتوار کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوان اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور شام کی تازہ ترین صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ بارے بات چیت ہوئی۔

ترک صدارتی ذائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یورپ میں ہونی والی غیر قانونی مہاجرت اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔
دونوں سربراہان مملکت نے امریکی انخلاء اور شام بارے ترکی، روس، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں کی چہارملت سمٹ کے نتائج پر باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔