امریکہ اور اسرائیل مزید کوئی ایسا قدم مت اٹھائیں جو تناؤ کو بڑھائے، ایردوان

0 24,460

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت "ایسے اقدامات اٹھانے سے گریز کریں جن سے تناؤ میں اضافہ ہو”۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ – مسلم امریکن سوسائٹی کے شگاگو میں ہونے والے 16 ویں سالانہ اجتماع سے وڈیو کے ذریعے مخاطب ہوئے۔

رجب طیب ایردوان نے عالمی انتشار اور جھگڑوں کی جانب توجہ دلائی اور مسلم دنیا کو اپنی اصل طاقت حاصل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا: "یہ وقت ہے کہ مسلم دنیا اپنی اصل طاقت کو پہچانے۔ ہمیں کسی کو اجازت نہیں دینا چاہیے کہ ہمیں نسلی، مسلکی یا ثقافتی اختلافات کی بنیاد پر تقسیم کرے”۔

ایردوان نے کہا: "مسلم دنیا کی عالمی سیاست، معیشت اور سفارت میں بہت انتشار پیدا ہو رہا ہے۔ جب ہم اسلامی دنیا میں ان کا حل ڈھونڈنتے ہیں تو ہمیں نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک طرف شام، عراق، یمن اور صومالیہ میں مسلمان فساد، دہشتگردی، قحط اور غربت سے لڑ رہے ہیں تو دوسری طرف ان ممالک کی طرف یورپی ممالک سے اسلامو فوبیا اور ثقافتی غیر امتیازی سلوک بڑھ رہا ہے”۔

ایردوان نے مزید کہا کہ وہ سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی جو عقل مند ہے جب ترکی کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہے تو ان سوسائٹیوں میں اندرونی انتشار اور تباہی پیدا کی جاتی ہے”۔

انہوں نے اعادہ کیا کہ بیت المقدس مسلمانوں کے لیے سرخ لائن ہے اور تمام مسلمانوں کو کہا کہ وہ کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ انہیں نسلی، مسلکی یا ثقافتی اختلاف پر تقسیم کر سکے۔

 

تبصرے
Loading...