طیب ایردوان کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں

0 402

صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جہاں انھوں نے دنیا بھر سے آئے ہوئے مختلف سربراہان مملکت سے ملاقات کی ہے۔

ایردوان نے جاپانی وزیراعظم شینزوابے سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بدلتی علاقائی و عالمی صورت حال پہ تبادلہ خیال کیا۔

یورپی ملک مالڈووا کے وزیراعظم پاول فلپ نے بھی صدر ایردوان سے ملاقات کی۔

دریں اثنا فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے بھی گزشتہ روز صدر طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر ایردوان نے مسئلہ فلسطین کے پرامن اور دیرپا حل پر زور دیا۔

البانیہ کے وزیراعظم عیدی راما نے بھی نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر صدر طیب ایردوان سے ملاقات کی۔

یوکرائن کے صدر پوروشنکو نے گزشتہ روز جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔

تبصرے
Loading...