ایردوان کی کویتی امیر، وزیر اعظم اور اسپیکرقومی اسمبلی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

0 324

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کویت کے سرکاری دورے کے دوران امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجبار الصباح سے بیان محل میں ملاقات کی۔ استقبالی تقریب کے بعد ترکی اور کویت کے قومی ترانے بجائے گئے اور دونوں رہنماؤں نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔ بعد ازاں رجب طیب ایردوان اور الصباح کے درمیان ملاقات ہوئی۔

کویتی وزیر اعظم سے ملاقات

بیان محل میں ترک صدر نے کویتی وزیر اعظم شیخ جابر مبارک الحماد الصباح سے بھی ملاقات کی۔اس ملاقات میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوّلو اور وزیر توانائی و قدرتی معدنیات بیرات البیراک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کویتی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بیان محل کے گیسٹ ہاؤس میں کویتی اسپیکر قومی اسمبلی مرذوق علی الغنائم سے بھی ملاقات کی۔

معاہدوں پر دستخط

امیر کویت کے ساتھ ملاقات کے بعد مختلف معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب ہوئی جس میں ترک صدر ایردوان اور کویتی امیر الصباح بھی موجود تھے۔

دستخطوں کے بعد امیر الصباح نے رجب طیب ایردوان اور ان کے وفد کے لیے پُر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔

تبصرے
Loading...