ترک صدر ایردوان تیونس پہنچ گئے، صدر السبسی سے ملاقات
ترک صدر رجب طیب ایردوان جو تیونس کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں انہوں نے پہلے مرحلے میں تیونسی صدر صدر الباجی قاید السبسی سے ملاقات کی ہے۔
صدر ایردوان کا استقبال تیونسی ہم منصب نے کیا جس کے بعد استقبالی تقریب ہوئی۔
استقبالی تقریب میں ترکی اور تیونس کے قومی ترانے بجائے گئے اور رجب طیب ایردوان کے اعزاز میں گاڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
دورے میں ترک فوجی سربراہ جنرل خلوصی آقار، وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کےعلاوہ کئی وزراء شامل ہیں۔